14 جنوری 2015 - 11:35
چارلی ایبڈو میگزین کی عمارت پر حملہ مسلمانوں کے خلاف سازش

بھارت بچاؤ موومینٹ نامی تنظیم کے ایک رہنما فیروزمیتھی نے پیرس میں چارلی ایبدو میگزین کی عمارت پرحملے کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ بھارت بچاؤ موومینٹ نامی تنظیم کے ایک رہنما فیروزمیتھی نے پیرس میں چارلی ایبڈو میگزین کی عمارت پرحملے کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیروز میتھی نے چارلی ایبنڈو کی عمارت پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے اسلام کا نام بدنام کرنے کے لئے اس حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔
فیروز میتھی نے تاکید کےساتھ کہا کہ مسلمان ، اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اسلام کے خلاف ان سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔
چارلی ایبڈو میگزین کے دفتر پر سات جنوری کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲